38

پی ایس ایکس: نومبر کی ریکارڈ تیزی دسمبر کے پہلے روز بھی برقرار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس کی نومبر میں ریکارڈ تیزی کا سلسلہ دسمبر کے پہلے روز بھی برقرار رہا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1159 پوائنٹس بڑھا اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 155 ارب روپے بڑھی ہے۔ انڈیکس نے نئی تاریخی ریکارڈ سطح 61 ہزار 779 بنائی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج 1159 پوائنٹس اضافے سے 61 ہزار 691 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں انڈیکس 1203 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ انڈیکس کی تاریخ ساز اور کاروباری دن کی بلند ترین سطح 61 ہزار 779 رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 53 کروڑ شیئرز کے سودوں کے ساتھ 21 ارب روپے سے زائد رہی، یوں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 155 ارب روپے بڑھ کر 8 ہزار 729 روپے ہے۔