محکمہ ایکسائز نے گاڑیوں کے رجسٹریشن کارڈ کی فراہمی میں تاخیر سے نمٹنے کیلئے ورچوئل سمارٹ کارڈ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیاگیا۔
محکمہ ایکسائز کی جانب سے گاڑی مالکان کو فوری طور پرآن لائن سمارٹ کارڈ زفراہم کیے جائیں گے ، عوام کو یقین دلایا گیا ہے کہ وہ اس عمل کو تیز کرنے کیلئے محمکہ کام کر رہا ہے اور بشمول ورچوئل سمارٹ کارڈ کے متبادل حل تلاش کیا جارہا ہے۔
اس سلسلے میں محکمے نے ورچوئل سمارٹ کارڈ اسکیم کے نفاذ کیلئے منظوری کیلئے صوبائی حکومت کو باضابطہ درخواست جمع کرادی ہے۔
ورچوئل سمارٹ کارڈز میں فزیکل کارڈز جیسی تمام معلومات شامل ہوں گی،منظوری کے بعد گاڑیوں کے مالکان رجسٹریشن کے مطلوبہ طریق کار کو مکمل کرکے اپنے ورچوئل سمارٹ کارڈ آن لائن حاصل کر سکیں گے۔
ان کارڈز کو محکمہ ایکسائز کی آفیشل ویب سائٹ سے باآسانی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔