معروف سرچ انجن گوگل نے پیغام رسانی کی ایپ آئی میسج کو سیکیورٹی خدشات پر اپنے پلے اسٹور سے ہٹا دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر صارفین سیکیورٹی مسائل سے بچنا چاہتے ہیں تو وہ اس ایپ کو ڈیلیٹ کردیں۔
نتھنگ چیٹ ایپ دو کمپنیوں نتھنگ اور سن برڈ کے ساتھ اشتراک سے بنائی گئی تھی جس کا مقصد صارفین کو مثبت تجربہ فراہم کرنا تھا تاہم اس کی کوڈنگ کی گہرائی میں تحقیق کے بعد یہ انکشاف ہوا ہے کہ یہ ایپلی کیشن صارفین کے لیے محفوظ نہیں ہے۔
نتھنگ کی ویب سائٹ کے مطابق نتھنگ وہ پہلی موبائل کمپنی ہے جو اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے درمیان پیغام رسانی کے بڑے مسئلے کا حل پیش کرتی ہے۔
ٹیکسٹ ڈاٹ کام کی ٹیم نے ’سن برڈ/نتھنگ چیٹس محفوظ نہیں‘ کے نام سے ایک بلاگ شائع کیا جس میں سامنے آنے والی مسائل کے متعلق تفصیلات بتائیں گئیں۔
کشن بیگاریا کا کہنا تھا کہ نتھنگ چیٹس کے پشت پر موجود ٹیکنالوجی انتہائی غیر محفوظ ہے، جس میں HTTPS تک استعمال نہیں کیا جا رہا ہے۔