36

ڈالر ایک بار پھر مہنگا ہوگیا

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں ایک بار پھر کمی ہوگئی، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہوگیا۔

ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 50 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 287 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

اسٹیٹ بینک سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز پاکستانی روپے کی قدر گر گئی، امریکی ڈالر 27 پیسے اضافے سے 285.64 روپے پر بند ہوا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے اضافہ ہوا تھا تاہم کاروباری ہفتے کے دوران مجموعی طور پر قیمت میں ایک روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

واضح رہے کہ 17 اکتوبر 2023ء کو امریکی ڈالر کی پاکستانی کرنسی میں انٹر بینک میں قیمت 276.83 روپے کی سطح تک گرگئی تھی جو ستمبر 2023ء کے آغاز میں 307.10 کی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر تھی۔