78

غیرملکی کرنسی کا کاروبار کررہے بینکس پر 40 فیصد ٹیکس عائد

غیرملکی کرنسی کا کاروبار کرنے والے بینکس پر نگران حکومت نے غیرمعمولی منافع پر 40فیصد ٹیکس عائد کیا ہے جو رواں ماہ کے دوران ہی ادا کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزارتِ خزانہ کی جانب سے بینکوں کے غیر ملکی کرنسی کاروبار پر غیر معممولی منافع پر 40 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس میں بینکوں کو ٹیکس ادائیگی کیلئے حتمی تاریخ سے آگاہ کردیا گیا۔

نگران وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری ٹیکس نوٹیفکیشن کے مطابق بینکوں کو ونڈ فال منافع پر اضافی 40فیصد ٹیکس 30 نومبر 2023 تک ادا کرنے کی مہلت دی گئی ہے۔ مقررہ مدت تک غیر ملکی کرنسی کا کاروبار کرنے والے بینکس کو اضافی ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔