موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر غیر معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں موبائل فونز کی درآمدات پر 21.55 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 268 فیصد کم ہے،
مرکزی بینک نے بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران موبائل فونز کی درآمدات پر 79.25 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔
اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں موبائل فونز کی درآمدات پر 6.19 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو ستمبر میں 7.04 ملین ڈالر اور گزشتہ سال اکتوبر میں 8.043 ملین ڈالر تھا۔
رپورٹ کے مطابق مالی سال 2023ء میں موبائل فونز کی درآمدات پر 90.88 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔
واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ٹیلی کام کی مجموعی درآمدات کا حجم 505.88 ملین ڈالرز ریکارڈ کیا گیا ہے۔