45

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا مثبت دن، انڈیکس 58 ہزار کی حد عبور کرگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان آج بھی برقرار ہے او  100 انڈیکس 1000پوائنٹس اضافے سے تاریخ میں پہلی بار 58 ہزار کی حد عبور کرگیا۔

بروکرز کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیرملکی اور بڑے فنڈز سرگرم ہیں۔ آئی ایم ایف سے متوقع معاہدہ اور مستقبل میں شرح سود نیچے آنے کے روشن امکانات مارکیٹ کیلئے مثبت ثاہب ہورہے ہیں۔ مستقبل میں ملک میں اربوں ڈالر کی متوقع سرمایہ کاری کے باعث بھی مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ایک ارب شیئرز کے کاروبار کے باوجود 100 انڈیکس کی تین دن پرانی بلند ترین سطح برقرار  رہی البتہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن اگست 2021 کے بعد بلند ترین سطح 8 ہزار  322 ارب روپے ہوئی۔