پنجاب حکومت نے گندم کی امدادی قیمت 4 ہزار روپے فی من مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کے زیر صدارت گوجرانوالہ میں پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا۔ پنجاب کابینہ نے گندم کی کم از کم امدادی قیمت 4 ہزار روپے فی من مقرر کرنے کی منظوری دیدی۔
نگران وزیراعلی نے گوجرانوالہ کے لئے پراجیکٹس کا اعلان کیا۔ گوجرانوالہ میں 2 ماثل قبرستان، سبزی منڈی، گوانہ کالونی بنانے کی منظوری دیدی، ڈسکہ میں پنجاب یونیورسٹی کے کیمپس کی منظوری دی گئی۔
نگران وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ ڈی پی ایس گوجرانوالہ کے لئے 24 نئے کلاس رومز بنائے جائیں گے۔اجلاس میں دوران سروس وفات پانے والے سرکاری ملازمین کے لواحقین کے لئے مالی امداد کے پیکیج میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔