32

کبھی کبھار اپنا سب کچھ دے دینا بھی کافی نہیں ہوتا، شبمن گل

آسٹریلیا نے گزشتہ شب ورلڈکپ کے فائنل میچ میں بھارت کو ان کے گھر میں ہی دردناک شکست دیتے ہوئے ورلڈکپ کا ٹائٹل جیت لیاہے جس کے بعد بھارتی کھلاڑ ی گراونڈ میں ہی آنسو بہاتے دکھائی دیئے تاہم اب بھارتی اوپننگ بیٹسمین شبمن گل نے دکھ بھرا پیغام جاری کر دیاہے ۔

بھارتی اوپنر شبمن گل نےفائنل میں شکست پر ہونے والی تکلیف کے بارے میں بھارتی شائقین کرکٹ کو بتاتے ہوئے کہا کہ " 16گھنٹے گزر چکے ہیں لیکن اس کی تکلیف ایسی ہی جیسی گزشتہ شب تھی ، کبھی کبھار اپنا سب کچھ دے دینا بھی کافی نہیں ہوتا، ہم اپنے حتمی مقصد سے پیچھے رہ گئے لیکن اس سفر میں ہر قدم ہماری ٹیم کے جذبے اور لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔شبمن گل نے بھارتی  شائقین کرکٹ کی غیر متزلزل حمایت پر شکریہ بھی ادا کیا ۔"

یاد رہے کہ گزشتہ روز ٹراویس ہیڈ کی مایہ ناز بیٹنگ کی بدولت آسٹریلیا نے بھارت کو 7 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے تاریخی جیت اپنے نام کی ، انہوں نے 137 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی ۔