59

ایک مہینے کے دوران تیسری مرتبہ آٹے کی قیمت میں اضافہ

پنجاب کے کئی شہروں میں آٹے کی قیمت کو پھر سے پر لگ گئے ہیں.

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ماہ میں آٹے کی قیمت میں  تیسری مرتبہ اضافہ کردیا گیا ہے۔

300 روپے کے اضافے سے20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 3 ہزار روپے سے زائد ہو گئی ہے۔

پنجاب کے کئی شہروں میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 1500 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

دوسری جانب ہفتہ وار مہنگائی میں 9.95 فیصد کا بڑا اضافہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 41.90 فیصد ہوگئی۔

ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 25 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

گیس کی قیمتوں میں480 فیصد کا اضافہ ہوا،ایک ہفتے میں چائے کی پتی 8.88فیصد مہنگی ہوئی۔

دال مسور 5.28 اور چکن 3.99 فیصد مہنگا ہوا ،ایک ہفتے میں لہسن 3.09 اور نمک کی قیمت میں2.93 فیصداضافہ ہوا۔

آٹا 2.64 ، ایل پی جی 2.03 اورآلو 2 فیصد مہنگے ہوئے،ایک ہفتے میں13 اشیاء سستی،13 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ایک ہفتے میں ٹماٹر11.16 اور چینی 4.24 فیصد سستی ہوئی،پیٹرولیم مصنوعات ،پیاز،گھی اور کوکنگ آئل بھی سستا ہوا۔