53

شہزادہ ولیم ایک بار پھر دنیا کے ’پرکشش گنجے‘ مرد قرار

دنیا بھر میں خوبصورتی اور جاذب نظر شخصیت کے لیے کئی مقابلے ہوتے ہیں اور حیران کن طور پر ایسے مقابلوں میں ایسی شخصیات ابتدائی نمبروں پر آتی ہیں، جن میں عام لوگوں کو زیادہ دلچسپی نہیں ہوتی۔

اور ایسا ہی حال برطانیہ میں ہونے والے ایک حالیہ سروے میں ہوا، جس میں ہولی وڈ اداکاروں اور بڑے بڑے سیاستدانوں کے برعکس برطانوی شہزادہ ولیم دوسری بار دنیا کے ’پرکشش گنجے‘ قرار پائے ہیں اور انہوں نے گزشتہ سال پہلے نمبر پر آنے والے ارب پتی اداکار کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ماکٹنگ ایجنسی ری بوٹ کی ایک تحقیق سب سے زیادہ پرکشش ہونے کے ساتھ، چہرے کی خصوصیات، آواز کی کشش، دراز قد، چمکتی جلد اور عالمی دنیا میں لوگوں کی دلچسپی سے متعلق سب سے زیادہ دلکش گنجے مردوں کا تعین کیا گیا۔

سروے کے دوران ادارے نے یہ دیکھا کہ دنیا بھر میں کتنے افراد نے دنیا کی کس معروف گنجی شخصیت کو کیسے الفاظ، جملوں یا معاملوں پر سرچ کیا۔

ادارے نے انٹرنیٹ پر ’گنجے مردوں‘ کو تلاش کیے جانے سے متعلق ڈیٹا کا جائزہ لیا اور پھر ان تمام گنجے مردوں کا 10 اسکیل میں سے پوائنٹس دیے گئے۔

ادارے کے مطابق دنیا بھر میں ’پرکشش‘ لفظ کے ساتھ سب سے زیادہ برطانوی شہزادہ ولیم کو تلاش کیا گیا، اسی لیے انہیں ہی دنیا کا ’پرکشش گنجا‘ مرد قرار دیا گیا۔

 

ون ڈیزل دوسرے نمبر پر رہے—فائل فوٹو: اے ایف پی

ون ڈیزل دوسرے نمبر پر رہے—فائل فوٹو: اے ایف پی

 

شہزادہ ولیم 10 میں سے 9.88 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست رہے، انہوں نے گزشتہ سال 2022 کے وِن ڈیزل کو پیچھے چھوڑ دیا جو اس بار 10 میں سے 8.81 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

دنیا بھر میں 37 ہزار 200 مرتبہ مداحوں نے شہزادہ ولیم کی انٹرنیٹ پر تلاش کے دوران ان کے نام کے ساتھ ’شرت لیس‘ shirtless ( یعنی بغیر شرٹ کے تصاویر) کا لفظ استعمال کیا گیا۔

شہزادہ ولیمز کے سَر کا شائن فیکٹر 74 فیصد، چہرے کی خصوصیات میں 72 فیصد اور آواز کی کشش 9.91 پوائنٹس حاصل کیے جبکہ ان کا قد 1.91 میٹر لمبا تھا۔

اس کے علاوہ امریکی اداکار جیسن سٹیتھم تیسرے، سیموئل ایل جیکسن چوتھے اور جیف بیزوس پانچویں نمبر پر آئے ہیں۔

فہرست میں چھٹے نمبر پر مائیکل جارڈن، ساتویں پر ڈوین جانسن، آٹھویں پر شیمار مور، نویں نمبر پر شکیل اونیل، اور دسویں نمبر پر ٹیری کروز موجود ہیں۔

 

جیسن سٹیتھم تیسرے نمبر پر رہے—فائل فوٹو: اے ایف پی

جیسن سٹیتھم تیسرے نمبر پر رہے—فائل فوٹو: اے ایف پی