36

بجلی صارفین سے مزید پیسےنکلوانے کیلئے نیا طریقہ دریافت

بجلی صارفین سے مزید پیسے نکلوانے کیلئے نیا طریقہ دریافت کر لیا گیا،بجلی کی تقسیم کارکمپنیزنےنیٹ ورک چارجزکی وصولی کیلئے نیپرا سے ٹیرف کی اجازت مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا)  سے صارفین سے نیٹ ورک چارجز وصول کرنےکی درخواست کی ہے،جس 
پر(نیپرا) نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیزکو سوالنامہ بھجوادیا۔

nepra 1nepra 2

 سوالنامہ میں نیپرا کی جانب سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے پوچھا گیا ہے کہ سسٹم چارجزسےمتعلق درخواست کن قوانین کے تحت قابل عمل ہے،سسٹم چارجزسےمتعلق اعدادوشمار کہاں سے لئے گئے،صارفین سےلائن لاسز بھی وصول کئےجاتےہیں تو یہ اضافی چارجزکیوں ؟۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ڈسکوز کے جوابات کے بعد درخواست پر 28 نومبرکو ہیڈآفس میں سماعت کرے گی۔