عالمی بینک نے سیگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافے کی سفارش کردی ہے، اور سیگریٹ سے موجودہ ٹیکس وصولی کو ناکافی قراردے دیا ہے۔
عالمی بینک نے پاکستانی معیشت پرآؤٹ لک جاری کردی ہے، جس میں عالمی بینک نے ٹیکس میں اضافے کیلئے سفارشات کردی ہیں۔
عالمی بینک نے آؤٹ لک میں سیگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وصول صلاحیت سے کم قرار دے دی، اور بتایا ہے کہ پاکستان نے مالی سال 2021 میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ریونیو میں جی ڈی پی کا صفر اعشاریہ 5 فیصد جمع کیا۔
جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیگریٹ پر ٹیکس وصولی میں جی ڈی پی کا حصہ صفر اعشاریہ 19 فیصد تھا، حالیہ برسوں میں سگریٹ پر ٹیکس وصولی نسبتاً مستحکم رہی ہے۔