ملک میں خوردنی تیل اور بناسپتی گھی کی پیداوار میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پاکستان کے ادارہ برائے شماریات کی جانب سے جاری ماہانہ رپورٹ کے مطابق پہلی سہ ماہی کے دوران ملک میں خوردنی تیل کی پیداوار میں سالانہ بنیادوں پر29.73 فیصد اوربناسپتی گھی کی پیداوارمیں 2.19 فیصداضافہ ریکارڈکیا گیاہے۔
پہلی سہ ماہی میں ملک میں 1 5 4 , 8 8 9 میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوارریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 29.73 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 1 1 9 , 3 9 3 میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوار ریکارڈکی گئی تھی۔
ستمبرمیں ملک میں 5 1 , 2 4 6 میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوارہوئی جوگزشتہ سال ستمبرکے مقابلہ میں 33.18 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال ستمبر میں ملک میں 3 8 , 4 7 8 میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔
اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں 3 6 6 , 8 4 8امیٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوارحاصل ہوئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 3 5 8 , 9 7 4 میٹرک ٹن تھی۔ستمبرمیں ملک میں 1 2 1 , 8 3 4 میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوارہوئی جوگزشتہ سال ستمبر میں 1 2 4 , 0 0 0 میٹرک ٹن تھی۔