37

' شاہین شاہ کو کپتانی سے دور رکھنا چاہتا تھا اور ۔۔' شاہد آفریدی نے رد عمل جاری کر دیا

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے شاہین شاہ آفریدی کو کپتان بنائے جانے پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ " حلفیہ کہتاہوں میں نے شاہین کو کپتا ن بنانے کی کبھی کوئی بات نہیں کی ، نہ کبھی لابنگ کی ، میں ان چیزوں میں نہیں پڑتا اور نہ ہی مجھے شوق ہے ۔

 شاہد آفریدی نے شاہین آفریدی کو ٹی ٹوینٹی کپتان بنائے جانے کے بعد افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ حلفیہ کہتاہوں کہ شاہین کو کپتان بنانے کیلئے کبھی کوئی بات نہیں کی ، وزیراعظم سے ملاقات میں بھی کہا تھا کہ بابراعظم کو تبدیل نہ کریں ، ذکاء اشرف نے بھی جب رائے جانی توو میں نے یہی کہا کہ بابر کو کپتانی سے نہ ہٹایا جائے ، ، دونوں سے کہا کہ اگر کپتان بدلنا ہی ہے تو محمد رضوان کو لے آئیں۔

شاہد آفریدی کا کہناتھا کہ میں  چاہتا تھا کہ شاہین کو کپتانی سے دور رکھوں ، میں نے کپتانی کی ہے ، محمد یوسف نے کی ہے ، ہم سب نے کپتانی کی ہے ، کپتانی کا اختتام ٹھیک نہیں رہا، مجھے پتا تھا کہ بابراعظم کے ساتھ یہ ہونا ہے ، آخر میں کپتان کے ساتھ یہی ہوتا ہے ۔

شاہد آفریدی کا کہناتھا کہ میرا شاہین کا رشتہ ایسا ہے لوگ کہیں گے کہ شائد سپورٹ کررہاہے یا لابنگ کر رہاہے ، میں حلفیہ کہتاہوں کہ میں نہ ان چیزوں پڑتا ہوں اور نہ ہی مجھے شوق ہے ۔شاہد آفریدی نے شاہین شاہ آفریدی کو ٹی ٹوینٹی کا کپتان اور شان مسعود کو ٹیسٹ کپتان بنائے جانے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔