44

محمد حفیظ کو قومی ٹیم کا کوچ بنائے جانے کا امکان

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سابق کپتان محمد حفیظ کو قومی ٹیم کا کوچ بنائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی پر ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر کو طلب کر رکھا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مکی آرتھر کی جگہ محمد حفیظ کو قومی ٹیم کی کوچنگ کا عہدہ دیا جائے گا۔

دوسری جانب بابراعظم نے تینوں فارمیٹ میں کپتانی سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے۔

ذکا اشرف سے ملاقات کے بعد ٹوئٹر سے جاری اپنے بیان میں بابراعظم نے کہا کہ مجھے وہ لمحہ اچھی طرح یاد ہے جب مجھے 2019 میں پاکستان کی قیادت کرنے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کی کی جانب سے کال موصول ہوئی تھی۔

گزشتہ چار سالوں میں میں نے میدان کے اندر اور باہر بہت سے نشیب و فراز کا تجربہ کیا ہے، لیکن میں نے دل و جان سے اور جذبے کے ساتھ کرکٹ کی دنیا میں پاکستان کے وقار کو برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وائٹ بال فارمیٹ میں نمبرون پوزیشن تک پہنچنا، کھلاڑیوں، کوچز اور انتظامیہ کی اجتماعی کاوشوں کا نتیجہ ہے لیکن میں اس سفر کے دوران غیر متزلزل حمایت پر پرجوش پاکستانی کرکٹ شائقین کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔