47

پی سی بی کا یونس خان اور سہیل تنویر کو اہم ذمہ داری دینے کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ کی ترجمان عالیہ رشید نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ قومی ٹیم کے سابق اور سینئر کھلاڑیوں کو ذمہ داریاں دینا چاہتا ہے ، یونس خان کو کراچی کی سطح پر اور جونیئر لیول پر سہیل تنویر کو ذ مہ داری مل سکتی ہے ۔

عالیہ رشید نے سماء نیوز کے پروگرام زور کا جوڑ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ذکااشرف کےمطابق کرکٹ معاملات چلانےکیلئےسابق کرکٹرز بہتر ہیں، ذکا اشرف نےسابق کرکٹرزکوبات چیت کیلئےبلایا۔

ان کا کہنا تھا کہ بورڈسمجھتا ہےکہ جس کاکام ہےاسی سےکام لیاجائے، بورڈ تمام سابق کرکٹرز کی رائے کا خیرمقدم کرتا  ہے۔

انہوں نے کہا کہ یونس خان،وہاب ریاض اورمحمد حفیظ بھی بات چیت کیلئےآئے،کوشش کی جارہی ہےکہ سابق کرکٹرز کو ذمہ داریاں دی جائیں، سسٹم چلانے کیلئے کرکٹرز سےبہتر رائےکوئی نہیں دےسکتا۔،

پی سی بی سابق کرکٹرز کو اہم ذمہ داریاں دیناچاہتا ہے، یونس خان کوکراچی کی سطح پر ذمہ داریاں دی جاسکتی ہیں ، جونیرلیول پرسلیکشن کے لیے سہیل تنویر کوذمہ داری مل سکتی ہے، اظہرعلی گرومنگ کرنا چاہتے تو آگے آئیں ، اظہرمحمودکچھ کرناچاہیں توذمہ داری دی جائےگی۔

عالیہ رشید کا کہناتھا کہ  ہمارے سسٹم اورسلیکشن میں خامیاں ہیں، کرکٹرز کی رائے پاکستان  کےلیے اہمیت رکھتی ہے، کرکٹرز کی مشاورت سے ہی آگے بڑھیں گے، پی سی بی سابق کرکٹرز کو اہم ذمہ داریاں دیناچاہتاہے، سابق کرکٹرز سے بہتر کرکٹ کوئی نہیں چلاسکتا۔