گاوں کا کلچر اور رسم و رواج یوٹیوب پر دکھا کر شہرت حاصل کرنے والی علیزہ سحر کی اچانک شادی نے جہاں مداحوں کو حیران کیا وہیں ان کے چاہنے والے مبارک باد بھی دے رہے ہیں لیکن نئی نویلی دلہن اس وقت مصیبت میں پھنس گئیں جب پولیس انہیں مبینہ طور پر گرفتار کرنے کیلئے ان کے گھر پہنچ گئی۔
علیزہ سحر نے اپنے شوہر کے ہمراہ شادی کے بعد ایک ویڈیو بنا کر شیئر کی جس میں دونوں میاں بیوی نے ہاتھ میں ایک بندوق تھام رکھی ہے اور ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ،ویڈیو کی اطلاعات پولیس تک پہنچیں تو اسلحے کی نمائش کرنے پر پولیس نے ٹک ٹاکر کو گرفتار کر لیا تاہم بعدازاں اسلحے کا لائسنس دکھانے پر انہیں رہا کر دیا گیا ۔
ویڈیو میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ علیزہ سحر اور ان کے خاوند پسٹل اور جدید رائفل ہاتھ میں تھامے بیٹھے ہیں۔ شوشل میڈیا پرجدیداسلحے کی نمائش قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے یہ کھلا چیلنج ہے، شہریوں نے آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس کا مطالبہ کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا تو پولیس بھی حرکت میں آئی ۔
یاد رہے کہ علیزہ سحر نے ویڈیو لیک کے معاملے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے اپنی ویڈیو لیک ہونے کا 3 دن پہلے پتہ چلا تھا جس کے بعد میں اگلے دن ایف آئی اے سائبر کرائم ملتان کے پاس گئی جنہوں نے میرے ساتھ مکمل تعاون کیا۔