43

محکمہ خوراک پنجاب نےگندم اور آٹے کا سرکاری ریٹ مقررکردیا

صوبائی محکمہ خوراک پنجاب نےگندم اور آٹے کا سرکاری ریٹ مقررکردیاگندم کا 40 کلو تھیلے کا ریٹ 4700 روپے مقرر کر دیا گیا ۔

رپورٹس کے مطابق محکمہ خوراک پنجاب نےگندم اور آٹے کا سرکاری ریٹ مقرر کرتےہوئے نوٹیفیکیشن کے مطابق  10کلو آٹے کا ایکس مل ریٹ 1374 روپے مقرر کرکیا گیا ہے 10 کلو آٹے کا ریٹیل ریٹ 1399 روپے مقرر کردیا گیا گندم اور آٹےکا سرکاری نرخ فوری طورپرصوبہ بھرمیں نافذ العمل ہوگا۔

خیال رہے 12نومبر اتوار آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ملز نے آٹے کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ فراز عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت نے گندم پر ڈیلرز کو سبسڈی نہیں دی، پنجاب حکومت 800 روپے منافع پر ملز کو گندم دے رہی ہے۔

atta

صدر آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن فراز عباسی نے مزید کہا کہ مارکیٹ میں کوئی بھی کمیٹی نہیں ہے، غریب آدمی پس رہا ہے، آٹا مہنگا ہوتا گیا تو عوام کیلئے دو وقت کی روٹی کھانا مشکل ہوجائے گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت سرکاری قیمت پر ملز کو گندم مہیا کرے۔