115

ٹائیگر 3 نے سلمان خان کی فلموں کے ریکارڈ توڑ ڈالے

بالی وڈ سُپر اسٹار سلمان خان  کی جاسوس ایکشن تھرلر سے بھرپور فلم ٹائیگر  3 نے ریلیز کے پہلے دن شاندار بزنس کرکے دبنگ اسٹار کی ماضی کے تما ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔

 منیش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’ٹائیگر 3‘‘ نے پہلے دن باکس آفس پر 94 کروڑ کا بزنس کرکے سلمان خان کی ان فلموں کو تمام ریکارڈز توڑ دیے ہیں۔ ’’ٹائیگر 3‘‘کو گزشتہ روز دیوالی کے موقع پر ریلیز کیا گیا تھا، فلم تین زبانوں ہندی، تامل اور تیلگو میں ریلیز ہوئی

 رپورٹ کے مطابق سلمان خان کی فلم ’’بھارت‘‘ نے اپنی ریلیز کے پہلے دن 42.30 کروڑ کا بزنس کیا تھا، یہ فلم سال 2019 میں ریلیز کی گئی تھی جبکہ سلمان خان کی فلم ’’پریم رتن دھن پایو‘‘ نے ریلیز کے پہلے دن باکس آفس پر 40.35 کروڑ کمائے تھے۔