44

کیا عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرول کی قیمت بڑھے گی؟

جمعہ کے روز عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد اضافہ ہوا ہے اور نگران حکومت کی جانب سے اگلے ہفتے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان متوقع ہے۔

رپورٹس کے مطابق پندرہ روزہ جائزے کے دوران پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کے بارے میں قیاس آرائیاں ہیں۔ پچھلے جائزے میں متضاد رپورٹس منظر عام پر آئیں جن میں سے کچھ نے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کی تجویز دی اور کچھ نے اضافے کی پیش گوئی کی۔تاہم حکومت نے پیٹرول کی قیمتیں برقرار رکھنے کافیصلہ کیا تھا۔

 عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد اضافے کے باوجود پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جائے گا۔آج پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 283.38 روپے فی لیٹر ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت 304.05 روپے فی لیٹر ہے۔ پیٹرول کی یہ قیمت 15 نومبر تک برقرار رہے گی۔

 جمعہ کو تیل کی عالمی قیمتوں میں تازہ ترین 2 فیصد اضافے کی وجہ عراق کی جانب سے دو ہفتوں میں ہونے والی آئندہ میٹنگ سے قبل OPEC+ کی تیل کی کٹوتیوں کی حمایت کا اظہار ہے۔

امریکہ توانائی کی فرموں نے مسلسل دوسرے ہفتے آپریٹنگ آئل رگوں کی تعداد میں کمی کی، جو کہ جنوری 2022 کے بعد سب سے کم تعداد تک پہنچ گئی ۔رگ کی گنتی مستقبل کی پیداوار کا اشارہ ہے۔ برینٹ فیوچر 1.42 ڈالر یا 1.8 فیصد بڑھ کر 81.43 ڈالر فی بیرل پر طے ہوا جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کروڈ 1.43 ڈالر یا 1.9 فیصد بڑھ کر 77.17 ڈالر پر طے ہوا۔