56

بابراعظم سیمی فائنل میں نہ پہنچنے پر بہت پریشان دکھائی دیئے : رمیز راجہ

پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے اور آج انگلینڈ کے خلاف اپنا آخری گروپ میچ کھیلنے کے بعد واپسی کی تیاریاں شروع کر د گے گی جبکہ سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے والی ٹیموں میں بھارت ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ شامل ہیں ۔

رمیز راجہ نے مقامی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے بابراعظم سے متعلق حیران کن انکشافات کر دیئے ہیں، انہوں نے بتایا کہ میں نیٹ پریکٹسز پر آئی سی سی کیلئے ایک شو کر رہا تھا وہاں اتفاق میری ملاقات بابراعظم سے ہوئی، پاکستانی ٹیم کے کپتان بہت ہی مایوس اور پریشان دکھائی دیئے کیونکہ ان کی ٹیم سیمی فائنل کیلئے کولیفائی نہیں کرپائی ،پاکستانی ٹیم ہار رہی ہے اور لوگو ں کے تبصرے ناقابل برداشت ہیں ، اگر ان کی جگہ میں ہوتا میں نے پریس کانفرنس بہت ہی سخت جواب دینا تھا ،میرے خیال میں ایک ناقد کی حیثیت سے ہمیں خود پر بھی غور کرنے کی ضرورت ہے ۔

رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ کا سسٹم بھارت کے سسٹم سے ہرگز میل نہیں کھاتا ، ہمیں کھلاڑیوں کو سنبھال کر استعمال کرنا چاہیے ، کیونکہ اتنی سپیڈ سے ٹیلنٹ سامنے نہیں آتا ہے ۔