49

سموگ ایمرجنسی ،لاہور کے تمام سینما گھر بند

حکومت پنجاب کی جانب سے سموگ ایمرجنسی نافذ ، جس کے مطابق شہر لاہور کے تمام سینما گھر آج بند رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سموگ کی صورتحال کے باعث پنجاب حکومت نے رواں ہفتے 4 چھٹیوں کا اعلان کیا تھا جس کے باعث سینماؤں کو پیر کے روز سے کھولا جائے گا۔

خیال رہے کہ کیو سینما ،سنے سٹار سینما، چلو سینما سمیت ڈی ایچ اے اور بحریہ ٹاؤن کے سینما گھر بھی بند رہیں گے۔