47

ملائیشیا کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارہ میں سالانہ بنیادوں پر کمی

ملائیشیا کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں کمی ریکارڈکی گئی ہے، مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملائیشیا کوپاکستانی برآمدات میں اضافہ جبکہ درآمدات میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

 

اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملائیشیا کوبرآمدات سے ملک کو85.64 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 20 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملائیشیا کو برآمدات سے ملک کو71.45 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

اعداد وشمار کے مطابق ستمبرمیں ملائیشیا کو پاکستانی برآمدات کاحجم 30.37 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جواگست میں 31.58 ملین ڈالر اورگزشتہ سال ستمبرمیں 21.62 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں ملائیشیا کوبرآمدات سے ملک کو299.013ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

رپورت میں مزید کہا گیا ہے کہ جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملائیشیا سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر32 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملائیشیا سے درآمدات کاحجم 254.32 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 355.52 ملین ڈالرتھا، ستمبرمیں ملائیشیا سے درآمدات پر69.74 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجواگست میں 89.28 ملین ڈالر اورگزشتہ سال ستمبرمیں 94.21ملین ڈالرتھا،مالی سال 2023 میں ملائیشیا سے درآمدات پر1.021 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔