37

ٹک ٹاک کا ایک ارب ڈالر کا مونیٹائزیشن فنڈ بند کرنیکا اعلان

ٹک ٹاک نے ایک ارب ڈالر مالیت کا مونیٹائزیشن فنڈ بند کرنے کا اعلان کردیا، کئی ممالک کے ٹک ٹاکرز فنڈز کے ذریعے پیسے نہیں کماسکیں گے۔

مقامی ویب سائٹ کے مطابق ٹک ٹاک کی پاکستان میں ترجمان ماریا جنگ نے بتایا کہ ایک ارب ڈالر مالیت کا مونیٹائزیشن فنڈ 16 دسمبر 2023ء کو بند کردیا جائے گا، جس کے بعد امریکا، برطانیہ، جرمنی اور فرانس کے ٹک ٹاکرز اوریجنل فنڈ کے ذریعے ایپلی کیشن سے پیسے نہیں کما سکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق یہ فنڈ 2020ء میں تین سال کیلئے متعارف کرایا گیا تھا، ٹک ٹاک کی طرف سے وائرل ویڈیوز بنانے والے ٹک ٹاکرز کو ایک ارب ڈالر کی رقم دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا تھا تاہم ٹک ٹاکرز مسلسل شکایت کرتے رہے کہ انہیں اس فنڈ سے انتہائی کم رقم دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال فروری میں ٹک ٹاک کی طرف سے ’کری ایٹویٹی پروگرام‘ متعارف کرایا گیا تھا، جس کے ذریعے اب ٹک ٹاکرز ایپ سے آمدنی کما سکتے ہیں۔

ماریا جنگ نے مزید بتایا کہ ٹک ٹاکرز ’کری ایٹویٹی پروگرام‘ کے ذریعے مونیٹائزیشن فنڈ کی نسبت 20 گنا زیادہ آمدن حاصل کرسکتے ہیں، فنڈ کا خاتمہ غیر متوقع نہیں، یہ شروع ہی 3 سال کے عرصے کیلئے کیا گیا تھا۔