36

مجموعی طور پرکھیل اچھا جارہا ، آخری 2 میچز ہم جیتے ہیں،اسامہ میر

پاکستان کرکٹ ٹیم کےلیگ اسپنر اسامہ میر نے کہا ہے کہ مجموعی طور پرکھیل اچھا جارہا ، آخری 2 میچز ہم جیتے ہیں۔ 

اسامہ میر نے کہاہےکہ تمام کھلاڑیوں کا کانفیڈنس لیول بہت ہائی ہے، فخر زمان نے آکے ٹیم کو لفٹ اَپ کیا اور مختلف وائب پیدا کی۔اس وقت ہم سب کی نظری انگلینڈ کیخلاف میچ پر ہیں جس کیلئے پوری ٹیم خصوصی طور پر تیار کر رہی ہے۔

انہوں نےکہا کہ ہر کھلاڑی چاہتا ہے کہ وہ پاکستان کیلئے کچھ کر کے دکھائے، ساری چیزیں ہماری حمایت میں جارہی ہیں۔  کل کا دن بہت اہم ہے، اسے دیکھتے ہوئے فیصلے کیے جائیں گے۔

ہم 11نومبر کے میچ کو یادگار بنانے کی کوشش کریں گے، ہمارے نصیب میں ہوا تو آگے کا بھی دیکھیں گے۔

لیگ اسپنر کا کہنا تھا کہ افغانستان بمقابلہ آسٹریلیا میچ میں افغانستان نے اچھی با لنگ کی۔ ہر دیکھنے والا سوچ رہا تھا کہ انہیں بس ایک وکٹ چاہیے،یہی تھا کہ شاید کوئی رن ریٹ بہتر کر جائیں۔

جیسے گلین میکس ویل کھیلا وہ تاریخ کی بہترین اننگز ہوگی، لیکن ان کی اننگز متاثر کن تھی کہ اس نے ہار نہیں مانی، میکس ویل نے خود پر یقین رکھا اور میچ جیتا۔

ایک سوال  کے جواب میں قومی کھلاڑی نے کہا کہ مانتا ہوں بالنگ اچھی نہیں ہورہی لیکن پورا سال بہت اچھی بالنگ کرتا آرہا تھا، محسوس ہورہا تھا کہ میرا وہی ردھم دوبارہ واپس آرہا ہے۔

قومی کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں کوئی زیادہ گھمایا نہیں گیا، 3 دکانوں میں گئے، تھوڑی سی شاپنگ کی،فیملی کے لیے شاپنگ کی اوراپنے لیے گلاسز لیے ہیں، دوبارہ شاپنگ کو دل کر رہا ہے لیکن دیکھیں موقع ملتا ہے یا نہیں۔