38

ورلڈکپ؛ انگلینڈ کی نیدرلینڈز کیخلاف آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی

آئی سی سی ورلڈکپ کے 40ویں میچ میں انگلینڈ نے نیدرلینڈز کے خلاف 31 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 179رنز بنالیے۔

پونے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ کے اوپنرز ایک بار پھر ٹیم کو بڑا آغاز دینے میں ناکام رہے، جونی بیرسٹو 15 جبکہ جو روٹ 28 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، ڈیوڈ ملان نے جارحانہ بلےبازی کی تاہم 87 کے انفرادی اسکور پر رن آؤٹ ہوگئے۔ ہیری بروک 11، کپتان جوز بٹلر 5 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ بین اسٹوکس 28 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

نیدرلینڈز کی جانب سے لوگن وین بیک، پال وین میکرن، باس ڈی لیڈز اور آرین دت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے اگلے 2 میچز میں کامیابی سمیٹ کر چیمپئنز ٹرافی کیلئے براہ راست کوالیفائی کرنا چاہتے ہیں۔

جوز بٹلر نے کہا کہ ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئیں ہیں، ہیری بروک اور گس اٹکنسن کی جگہ لیام لیونگسٹن اور مارک ووڈ کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اس موقع پر نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے کہا کہ میچ میں کامیابی حاصل کرنا ہدف ہے، کوشش کریں گے اگلے آئی سی سی ایونٹ کیلئے کوالیفائی کریں۔