عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں ڈھائی ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ڈبلیو ٹی آئی کروڈ78.79 ڈالر فی بیرل پر آگیا جبکہ برینٹ کروڈ 83ڈالر پر ٹریڈ ہورہا ہے۔
یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ 2.05، یا 2.5% ڈالر کی کمی سے 78.77 ڈالر فی بیرل پر ہے، دونوں آئل اگست کے آخر سے اپنی کم ترین سطح پر پہنچ گئے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سال2024کو دیکھتے ہوئے سعودی عرب کو اس سال کے آخر میں اپنی پیداوار میں کٹوتیوں کو واپس لینا شاید مشکل ہو جائے گا، آخر کار سعودی عرب کی تیل کی پیداوار میں کسی بھی توسیع سے اگلے سال کی پہلی ششماہی میں ضرورت سے زیادہ سپلائی پیدا ہونے کا خطرہ ہوگا۔
واضح رہے کہ سعودی وزارت توانائی کے ایک سرکاری ذریعے نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب تیل کی پیداوار میں 10 لاکھ بیرل یومیہ کی رضاکارانہ کمی کو جاری رکھے گا۔