60

سیگریٹ کی اسمگلنگ کا حجم بڑھنے لگا، خزانے کو 310 ارب روپے نقصان کا خدشہ

ملک میں سیگریٹ کی اسمگلنگ کا حجم بڑھتا جارہا ہے اور خدشہ ہے کہ قومی خزانے کو 310 ارب روپے کا نقصان ہوسکتا ہے۔

رواں مالی سال کے اختتام تک غیرقانونی تجارت کا حجم 63 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔

پاکستان ٹوبیکو کمپنی نے سگریٹس کی غیرقانونی فروخت کے حوالے سے خبردار کردیا ہے۔

پی ٹی سی کا کہنا ہے کہ سیگریٹ انڈسٹری میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے مؤثر نفاذ کی ضرورت ہے۔

اس حوالے سے پاکستان ٹوبیکو کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے غیرقانونی سیگریٹس کے خلاف اقدامات ضروری ہیں۔

پی ٹی سی کے مطابق رواں مالی سال 40 کمپنیوں میں سے محض 2 نےٹریک اینڈ ٹریس سسٹم نافذ کیا۔