44

سعودی عرب سے ترسیلات زر میں 13 فیصد کمی

سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کی جانب سے اپنے آبائی وطن کو بھیجی گئی ترسیلات زر میں 13 فیصد کمی ہوگئی۔

عرب ویب سائٹ سبق کے مطابق مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں 13 فیصد کمی ہوگئی ہے، یہ کمی گزشتہ سال 2022ء کے دوران مماثل مدت کے دوران ہوئی۔

 

سعودی سینٹرل بینک کا کہنا ہے کہ ستمبر 2023ء کے دوران غیر ملکیوں نے مجموعی طور پر 9.9 ارب ریال اپنے اپنے ملکوں میں بھیجے۔

رپورٹ کے مطابق یہ رقم ستمبر 2022ء کے مقابلے میں 13 فیصد جبکہ گزشتہ ماہ اگست 2023ء کے مقابلے میں 8 فیصد کم ہے۔