پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 فِکس ہونے کا دعویٰ کردیا۔ کہتی ہیں کہ بھارت اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹورنامنٹ فکس کیا ہوا ہے۔
آئی سی سی ورلڈکپ 2023ء کے 37ویں میچ میں بھارت نے جنوبی افریقا کو 243 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی، میزبان ٹیم ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے۔
بھارت کی بغیر شکست کے مسلسل فتوحات پر حریم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر بھارتی کرکٹ ٹیم کی تصویر کے ساتھ ’’فِکسر‘‘ لکھ کر پوسٹ کیا۔
ٹک ٹاکر نے اپنی پوسٹ میں کہا بھارت دنیا کو بیوقوف سمجھتا ہے لیکن ہم بیوقوف نہیں، ہم جانتے ہیں کہ بی سی سی آئی اور آئی سی سی نے ٹورنامنٹ بھارت کو جتوانے کیلئے پہلے سے فِکس کیا ہوا ہے۔
پاکستانی ٹک ٹاکر کی سوشل میڈیا پوسٹ پر بڑی تعداد میں لوگوں نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا اور حریم شاہ کی بات سے اتفاق کیا۔