31

آئی ایم ایف مذاکرات: وزارت خزانہ میں 9 نومبر کی چھٹی منسوخ

آئی ایم ایف وفد کے ساتھ جاری مذاکرات کی وجہ سے وزارت خزانہ  میں 9 نومبر کی چھٹی منسوخ کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے وزارت کے افسران اور عملہ کی 9 نومبر کی سرکاری چھٹی منسوخ کردی۔ جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق آئی ایم ایف سے مذاکرات کی وجہ سے 9 نومبر کو وزارت خزانہ معمول کے مطابق کام ہوگا۔ تمام ایڈیشنل سیکرٹریز اور ونگز کے سربراہان کو اپنی اور ماتحت عملے کی حاضری کو یقینی بنانے کی  ہدایت کی گئی ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان مذاکرات 16 نومبر تک جاری رہیں گے۔