38

جنوبی وزیرستان میں لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کیلئے پاک فوج کا بڑا قدم

پاک فوج کے تعاون سے ٹانک جنوبی وزیرستان کے علاقے کوٹ کٹ میں گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کو تعمیر نو اور بحالی کے بعد فعال کر دیا گیا ہے۔

قیام امن کے بعد علاقے میں موجود سکولوں کی تعمیر نو اور بحالی کیلئے پاک فوج نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے ہیں۔

گرلز سکول کو بحالی کے کام کے بعد تمام تر سہولیات سے آراستہ کر دیا گیا ہے تاکہ قوم کی یہ بیٹیاں کندھے سے کندھا ملا کر آگے بڑھیں اور پاک فوج نے بچیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے مفت کتابیں ، سکول بیگز اور اسٹیشنری کا سامان بھی تقسیم کیا ہے۔

سکول میں اس وقت قابل اساتذہ کے زیر نگرانی 90 طالبات تعلیم کے زیور سے بہرومند ہو رہی ہیں جبکہ سکول کی تعمیر نو اور فعالی پر خصوصاً بچیوں اور علاقے کے لوگوں نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔