کراچی: اداکار محب مرزا کا کہنا ہے کہ مرد کبھی شریف ہو ہی نہیں سکتا عورت شریف ہوتی ہے۔
ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں اداکار محب مرزا نے کہا کہ جینیاتی طور پر مرد کا شریف ہونا ممکن ہی نہیں ہے۔ کسی کو بھی اس دھوکے میں نہیں رہنا چاہیے کہ مرد شریف ہوتا ہے یا ہوسکتا ہے۔ عورت شریف ہوتی ہے۔
اداکار کا مزید کہنا تھا کہ چالیس سال گزار کر بھی لوگ ایک ساتھ نہیں ہوتے ۔ ایک ساتھ رہ کر تکلیف دہ زندگی گزارنے سے بہتر ہے کہ الگ ہو جایا جائے۔ زندگی میں کوئی بھی پرنس چارمنگ نہیں آتا۔ زندگی کو حقیقت پسندی سے گزارنا چاہیے۔
محب مرزا نے کہا کہ طلاق اور بچی سے متعلق وقت سب سے مشکل تھا۔ تعلق ختم ہونا ہر کسی کے لیے ایک تکلیف دہ مرحلہ ہوتا ہے۔ محب مرزا نے کہنا تھا کہ صنم سعید سے تعلق کے لیے اپنی پہلی بیوی کو دھوکہ نہیں کیا۔ شادی ختم ہونے کے بعد صنم سعید سے قریبی تعلق ہوا۔ شادی میں 5 لوگ شریک ہوئے تھےاور ہمارا نکاح صنم کے گھر پر ہوا تھا۔