2023 میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سائٹس کی فہرست آ گئی۔
ورلڈ آف اسٹیٹکس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں بتایا کہ 2023 میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سائٹ میں گوگل سرفہرست ہے۔
دیگر ویب سائٹ میں یوٹیوب، فیس بک، انسٹاگرام اور ٹوئٹر اس فہرست میں شامل ہے۔
چھٹے نمبر چینی سرچ انجن بیڈو، ساتویں پر وکی پیڈیا، آٹھویں پر یاہوو، نویں ینڈیکس اور دسویں پر واٹس ایپ ہے۔