34

سندھ کیساتھ ساتھ وفاق میں بھی ہماری حکومت ہوگی ، بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام دوست منصوبوں کیلئےاب سندھ کیساتھ ساتھ  وفاق میں بھی  پیپلزپارٹی کی حکومت ہوگی۔

تفصیلات کےمطابق کراچی میں  گذری کے گرائونڈ میں بات چیت کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ  ہم میدان میں ہیں اور جیت بھی رہے ہیں،  بھاگنے کا سوال الیکشن سے بھاگنے والوں سے ہونا چاہئے،انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کی سندھ کے ساتھ اب وفاق میں بھی حکومت ہوگی، زرداری صاحب اور میاں صاحب میں رابطہ  آج نہیں ہوا، پہلے ہوا تھا۔ سیاسی رہنماؤں کے ساتھ رابطہ  رہتا ہے

 بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہناتھا کہ ہم نے کراچی کے لئے نوجوان میئر اور ڈپٹی میئر منتخب کرایا ہے،  کراچی سے کشمور تک عوام پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں، آئندہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی ہی کامیاب ہوگی۔