81

ورلڈکپ: بھارت کا جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 327 رنز کا ہدف

ورلڈ کپ کے 37 ویں میچ میں بھارت نے ویرات کوہلی کی شاندار سنچری کی بدولت جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 327 رنز کا ہدف دے دیا۔

 

ایڈن گارڈنز کولکتہ میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 326 رنز بنائے، ویرات کوہلی 101 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

اس کے علاوہ شریاس ائیر نے 77 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 2 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔ کپتان روہت شرما 40،شبمن گل 23 اور سوریاکمار یادیو نے 22 نے رنز بنائے۔

کے ایل راہول 8 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ رویندرا جڈیجا 29 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے مارکو یانسن، کگیسو رباڈا، کیشو مہاراج اور تبریز شمسی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں اب تک دونوں ٹیمیں 7،7 میچز کھیل چکی ہیں، بھارت ناقابل شکست ہے جبکہ جنوبی افریقا نے اپنے 6 میچز جیتے ہیں۔

پوائنٹس ٹیبل پر بھارت پہلے اور جنوبی افریقا دوسرے نمبر پر ہے اور دونوں ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں۔