54

الیکشن کمیشن نےورکنگ تیز کر دی

ملک میں انتخابات کی تاریخ سامنے آتے ہی الیکشن کمیشن نےورکنگ تیز کر دی ۔

تفصیلات کےمطابق ملک میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی الیکشن کمیشن متحرک، چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا۔جس میں ممبران الیکشن کمیشن ،سیکرٹری الیکشن کمیشن،قانونی ٹیم اورالیکشن ونگ کے ممبران شریک ہوئے، قانونی ٹیم نے عام انتخابات کے حوالے سے تیاررپورٹ پرتفصیلی بریفنگ دی، چیف الیکشن کمشنرنے ہدایت کی کہ الیکشن کی تیاریوں میں تیزی لائی جائے۔اجلاس میں قانونی ٹیم نے اب تک کی تیاریو ں کے حوالے سےبریفنگ دی ۔

 چیف الیکشن کمیشن کی زیرصدارت اجلاس میں حکام کوروزانہ کی بنیادوں پرکام مکمل کرکے رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی گئی، ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق اجلاس میں اب تک اٹھائے گئے اقدامات پراطمینان کااظہارکیا گیا ۔