30

پرویز مشرف کیخلاف فیصلہ دینے والی خصوصی عدالت سے متعلق اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

 سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف فیصلہ دینے والی خصوصی عدالت سے متعلق اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئیں۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں چار رکنی لارجر بنچ 10 نومبر کو سماعت کرے گا ،بنچ میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ شامل ہیں،عدالت نے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے ۔

یاد رہے کہ پرویز مشرف نے خصوصی عدالت کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی،پرویز مشرف کو سزا سنانے والی خصوصی عدالت کو غیر آئینی قرار دینے کیخلاف بھی اپیلیں دائر ہوئی تھیں۔