31

امیروں سے پیسہ نکلوا کر غریبوں پر لگائیں گے، عبدالعلیم خان

استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی ) نے جہانیاں کے بعد اپنا دوسرا سیاسی پاور شو حافظ آباد کے کولو تارڑ گراؤنڈ میںورکرز کنونشن کر رہی ہےجہاں آئی پی پی کے پیٹرن ان چیف جہانگیرخان ترین اور مرکزی صدر عبدالعلیم خان جلسہ گاہ پہنچ گئے ہیں۔ مرکزی صدر عبدالعلیم خان کے خظاب کے بعد پارٹی سربراہ جہانگیر ترین خطاب کر رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابقکلو تارڑ حافظ آباد میں استحکام پاکستان پارٹی کا پنڈال سج گیا جنوبی پنجاب کے بعد سینٹرل پنجاب میں سیاسی پاور شو کا مظاہر ہ کیا جا رہا ہے الیکشن کے ۔اعلان کے بعد عوام میں جوش خروش بڑھ گیا ہے

آئی پی پی کے ورکرزکنویشن کے پنڈال میں ہزاروں لوگ موجود ہیں جلسہ گاہ میں لوگوں کا جوش و خروش عروج پر ہے پنڈال میں آئی پی پی جھنڈوں کی بہار اور پارٹی ترانوں کی آوازیں گونج رہی ہیں۔جلسہ گاہ میں قافلوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہےلوگ جہانگیرخان ترین اورعبدالعلیم ر خان کی تقریر سننے کے منتظر ہیں۔  

آئی پی پی جلسہ گاہ میں مرکزی سیکرٹری جنرل آئی پی پی عامر محمود کیانی،سینئر رہنماء عون چوہدری ،اسحاق خاکوانی،ترجمان آئی پی پی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، نعمان لنگڑیال، مراد راس اور دیگر سیاسی قیادت جلسہ گاہ اسٹیج پر موجود ہیں۔


مرکزی صدر عبدالعلیم خان کا خطاب:

صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان نے ورکرز کنونشن سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھائیوں،بزرگوں میں اپنی جماعت کی طرف سے ،قائدین کی طرف سے دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتاہوںجتنی محبت سے آپ نے ہمارا استقبال کیااس نے ہمارے دل جیت لیے ہیںجوٹی وی پروگرامز میں کہتے تھے یہ سارے لیڈرز اکٹھے ہوگئےلوگ کوئی نہیں ہیںلوگ جھنڈے اٹھائیں اور ان کے بتائیں۔

عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ 8فروری کو الیکشن کا اعلان ہوگیا ہےوہ لوگ آکر پھر کہیں گے ہمیں ایک اور موقع دوان سے پوچھنا ہے 7دفعہ پنجاب میں حکومت دی ہے8ویں بار کس منہ سے ووٹ مانگنے آرہے ہو7بار جھوٹے وعدے کیے ہیںان لوگوں کو اپنے انجام تک پہنچانا ہے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ لوگ جو لوگوں سے وعدے کرتے ہیں جھوٹ بولتے ہیںایک وعدہ عوام سے پورا نہیں کیاان کے دور میں جتنی کرپشن ہوئی،غریب آدمی پستا چلاگیا2018میں پیٹرول کی قیمت95روپے لیٹر تھا آج پیٹرول 290روپے لیٹر ہے2018میں بجلی کی قیمت11روپے فی یونٹ تھاآج 60روپے کا یونٹ ہےچینی50روپے کلو تھی،آج 225روپے کی ہےآٹا کی قیمت37روپے کلو تھا،آج 200روپے ہےیہ فرق فرشتوں نے نہیں ڈالا،انہوں نے ہی ڈالا ہےاب دوسروں کو کہتے ہیں پاکستان میں مہنگائی بہت ہوگئی۔

مرکزی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ان سے پوچھیں ساڑھے3سال حکومت تمہاری رہی مہنگائی کی کس نے ہے انہوں نے ہی مہنگائی کی ہےانہوں نے مہنگائی کی ہے دوبارہ ان کو ووٹ دینا چاہیےیہ لوگ ووٹ مانگیں تو ان کو کہو مہنگائی تم نے کی ہےآئی پی پی کا من شور غریبوں کا منشور ہےمزدور کی تنخواہ 50ہزار روپے کی جائے گی پیٹرول آدھی قیمت پر ہوگاجن کے پاس بڑی بڑی گاڑیاں ہیں وہ پٹرول ڈالوائیں بجلی کے جو بل آرہے ہیں وہ جان نکالنے کیلئے کافی ہیں۔

استحکام پاکستان پارٹی کا منشور پیش کرتے ہوئے عبدالعلیم کان کا کہنا تھا کہ جس کے گھر300یونٹ بجلی آتی ہے وہ فری ہوگی غریبوں کے بل حکومت ادا کرے گی جو بجلی کا بل نہیں بھرسکتا اس کا بل حکومت دے گی بی آئی ایس پی میں پیسے اور زیادہ ڈالیں گےبجلی کے بل بی آئی ایس پی پروگرام کے ذریعے ادا کریں گےمہنگا پیٹرول بڑی گاڑیوں والا لے گاآدھی قیمت پر پیٹرول موٹرسائیکل والوں کو دیں گے کچی آبادی کے مکینوں کے لیے خوشخبری ہےکچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق ملیں گےحکومت فلیٹ بناکر دے گی ۔

انہوں نے اپنے منشور میں مزید کہا کہ پنڈمیں جتنی سرکاری زمین ہے اس میں 3،3مرلے کے پلاٹ بنیں گےحکومت اس میں گھر بناکر دے گی بیروزگارنوجوانوں کیلئے نئی فیکٹریاں لگیں گیبیروزگارنوجوانوں کو قرضہ دیں گےبغیر سود اور آسان اقساط پر قرضہ دیں گےنوجوان اپنے پیروں پر کھڑے ہوسکیں گے

جب تک مستحکم پاکستان نہیں بنائے گی جب تک ہمارا مقصد پورا نہیں ہوگانوجوان کامیاب ہوگا تو پاکستان کامیاب ہوگاخواتین کوگھروں میں بیٹھ کر روزگار مل سکے گا۔
حافظ آباد والوں کیلئے مرکزی صدر عبدالعلیم خان نےاعلان کیا کہ یہاں ایک کڈنی اسپتال بنائیں گے،علیم خان پنجاب میں ایک کارڈیالوجی اسپتال بنائیں گےحافظ آباد کا سب سے بڑا مسئلہ پینے کا صاف پانی ہےہر گھر میں صاف پانی پہنچائیں گےہریونین کونسلز میں فلٹریشن پلانٹ لگائیں گےسب سے بہترین زراعت کیلئے کام جہانگیرترین کررہے ہیںجہانگیرترین اپنی بہترین فصل اگارہے ہیںجو جیل میں ہے اس نےجہانگیرخان ترین سے کوئی فائدہ نہیں اٹھایاگیا۔

انہوں نے کہا جہانگیرترین کی سربراہی میں کسان پر سب سےزیادہ فوکس کریں گےاگر کسان خوشحال ہوگا تو پاکستان خوشحال ہوگاحافظ آباد میں ایگری کلچر یونیورسٹی کا کیمپس بنے گاجواعلان کیے ہیں ان پر عمل بھی کریں گے اور پہرا بھی دیں گے۔

 سربراہ آئی پی پی جہانگیرترین کا ورکرز کنویشن میں خطاب:
سربراہ آئی پی پی جہانگیرترین نےورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مامون تارڑ اورحافظ آباد کے عوام کا شاندار استقبال کرنے پر شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ آپ کی خدمت میں امید کی کچھ باتیں کرنا چاہتا ہوںلوگوں کی اکثریت مایوسی کا شکار ہےلوگوں میں مایوسی پائی جاتی ہےلوگ مایوسی اور کنفیوژن میں گھرے ہوئے ہیںبطور مسلمان ہمیں مایوس نہیں ہوناہمیں اللہ تعالیٰ پر پورا یقین رکھنا ہےامید کا دامن پکڑے رہنا ہےہم سب نے ملکرآپ کے لیے اللہ کی مدد سے بہتری لانی ہے۔