45

فیس بک نے ریلز کے لیے نیا فیچر متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا: فیس بک نے اپنے صارفین کے لیے ریلز کی کارکردگی کا موازنہ کرنے والا فیچر متعارف کروا دیا۔

ریلز اے/بی ٹیسٹنگ ٹول کا یہ اہم فیچر مارکیٹنگ اور اشاعت کا ایک عام طریقہ ہے جس میں کونٹینٹ کا اس اعتبار سے موازنہ کیا جاتا ہے کہ کس طریقے سے زیادہ انگیجمنٹ حاصل کی جاسکتی ہے۔مثال کے طور پر کسی خبر کے لیے ناشر مختلف سرخیوں کا استعمال کرتے ہیں تاکہ یہ دیکھا جاسکے کہ قارئین کی توجہ کس سے حاصل کی جاسکتی ہے۔

فیچر کے تحت ریلز میں تخیلق کار ٹیسٹ کے لیے ایک ویڈیو میں چار مختلف تھمب نیلز اور کیپشنز رکھ سکیں گے۔

فیچر کے متعلق تفصیلات کے مطابق ریلز کے مختلف ورژنز تخلیق کار کے مختلف فالوورز کو 30 منٹ تک دیکھ سکیں گے۔ ٹیسٹ کے دورانیے جس ورژن کو زیادہ ویوز ملیں گے وہ کامیاب قرار دیا جائے گا۔

یہ فیچر فی الحال موبائل صارفین کے لیے جاری کیا گیا ہے۔

فیس بک کی مالک کمپنی میٹا کا مزید کہنا ہے کہ مستقبل میں مصنوعی ذہانت کے ٹولز بھی متعارف کرائے جائیں گے تاکہ کیپشن اور تھمب نیلز بنائے جاسکیں۔