111

اسلحہ لائسنس کیلئے آن لائن سہولت متعارف

محکمہ داخلہ نے اسلحہ لائسنس بنوانے والے شہریوں کیلئے آن لائن اپلائی  کی سہولت متعارف کروا دی ۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب میں اسلحہ لائنس عوام کیلئے کھولنے کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسلحہ لائسنس کھلنےکےبعداب 10روزتک عوام آن لائن درخواست دیں سکیں گے، محکمہ داخلہ اگلے 2روزمیں نادراسےمل کرایپ جاری کرے گا، عوام اس ایپ پر اسلحہ لائسنس کے لئے اپلائی کریں گے، محکمہ داخلہ اور نادرا مل کر اسلحہ لائسنس جاری کرے گا۔

شہری اب محکمہ داخلہ کو آن لائن اسلحہ لائسنس کی درخواست دے سکیں گے، ٹیکس دینے والے اور نوکرائم ڈیٹا رکھنے والے اسلحہ لائسنس حاصل کر سکیں گے،گھر بیٹھے اسلحہ لائسنس کیلئے آن لائن اپلائی کیا جائے گا،تصدیق آن لائن ہوگی،محکمہ قانون نے محکمہ داخلہ کی درخواست پر نوٹیفکیشن جاری کیا  ۔