30

خیبرپختونخوا میں طالبات کے اسکولوں میں مردوں کے داخلے پر پابندی

خیبرپختونخوا میں طالبات کے اسکولوں میں مردوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔

محکمۂ تعلیم کا کہنا ہے کہ سیٹیزن پورٹل پر شکایات کے تناظر میں فوٹو گرافی پر پابندی لگائی گئی ہے،محکمے کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ تمام ایونٹس میں خواتین افسران کو بطور مہمانِ خصوصی مدعو کیا جائے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق ایونٹ کے دوران کسی کو بھی تصاویر بنانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

اس سے قبل کے پی حکومت نے تمام گرلز اسکولوں اور خواتین کے اسپورٹس مقابلوں کی تقریبات میں مردوں کی بطور مہمان خصوصی دعوت یا شرکت پر پابندی عائد کی تھی۔