27

سپریم کورٹ نے کل کے مقدمات کی کاز لسٹ جاری کردی

 انتخابات سے متعلق کیس ،سپریم کورٹ نے کل کے مقدمات کی کاز لسٹ جاری کر دی ۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ صبح ساڑھے نو بجے کیس کی سماعت کرے گا،جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس امین الدین خان بنچ میں شامل ہونگے ۔

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو صدر سے مشاورت کے بعد انتخابات کی تاریخ سے متعلق آگاہ کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔