چیئرمین پی آر اے کی ہدایت پر پنجاب ریونیو اتھارٹی کا نان فائلرز اور ٹیکس میں فراڈ کرنے والوں کے گرد گھیرہ مزید تنگ کردیاگیا۔
پنجاب ریونیو اتھارٹی نے بنکوں سے سیکشن 57 (2) کے تحت ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ کے تحت سیلز کا تمام ریکارڈ حاصل کر لیا ۔:پنجاب ریونیو اتھارٹی کی جانب سے قائم کردہ انٹیلی جنس اینڈ پراسیکیوشن سیل کا ڈیٹا مرتب کرنے کا کام شروع کردیا۔
آئی اینڈ پی سیل نے ٹیکس دہندگان کا کل ادا کردہ ٹیکس اور اصل ٹیکس میں فرق چانچنا شروع کر دیا
آئی اینڈ پی کے سربراہ ایڈیشنل کمشنر پی آر اے غلام مصطفے ڈوگر کا قانونی کاروائیوں کی نگرانی خود براہ راست کرنے کا فیصلہ،سیل کی مدد سے بوگس اور ٹیکس میں فراڈ کرنے والوں کے خلاف سکشن 54, 55 تحت کاروائی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔