38

گھریلو گیس کا زیادہ سے زیادہ بل 1300 آئیگا، نگران وزیر توانائی

نگران وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ ملک کا خسارہ ختم کرنے کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنا ضروری تھا۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر توانائی محمد علی کا کہنا ہے کہ گھریلو گیس کا زیادہ سے زیادہ بل 1300 آئیگا۔

ماضی میں گیس کی قیمتیں بتدریج بڑھائی جاتیں تو آج ہمیں اتنا زیادہ اضافہ نہ کرنا پڑتا۔ مجبوری کے تحت ملکی مفادات میں یہ فیصلہ کرنا ضروری تھا۔

ہم نے گھریلو صارفین میں سے 57 فیصد کا بنیادی ٹیرف نہیں بلکہ 400روپے کا فکسڈ چارج لگا دیا تاکہ 57 فیصد عوام پر بوجھ نہ پڑے، اس کے بعد ان کا زیادہ سے زیادہ بل1300آئے گا، اس سے زیادہ کسی کا نہیں آئے گا۔

اس کے علاوہ دیگر صارفین کا ٹیرف ان کے استعمال کے مطابق بڑھتا جائے گا، تندور کے لیے گیس کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا۔