54

ورلڈکپ: جنوبی افریقا کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 358 زنز کا ہدف

آئی سی سی ورلڈکپ کے 32 ویں میچ میں جنوبی افریقا نے ایک بار پھر مخالف ٹیم کی جم کر دھلائی کردی، نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 358 رنز کا ہدف دے دیا۔

پونے میں کھیلے جارہے میچ میں  نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت  کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

جنوبی افریقا نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں4 وکٹوں پر357 رنز بنائے، وینڈر ڈوسین 133 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ ڈی کوک نے 114 رنز کی اننگز کھیلی۔

وکٹ کیپر بیٹر کوئنٹن ڈی کوک کی رواں ورلڈکپ میں یہ چوتھی سنچری ہے۔ 

جنوبی افریقا کی جانب سے اننگز کا آغاز کپتان ٹیمبا بواما اور اوپننگ بیٹر کوئنٹن ڈی کاک نے کیا لیکن کیویز بولرز کے سامنے ٹیمبا بواما اپنی ٹیم کو ایک بڑی پارٹنر شپ نہ دے سکے اور  بالٹ کی گیند 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

جنوبی افریقا35 اوورز اور ایک گیند پر  میں ایک وکٹ کے نقصان کیساتھ 194 رنز بنا چکی ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن جنوبی افریقا کے خلاف میچ کے لیے دستیاب نہیں ہیں جس کے  پیش نظر کین ولیمسن کی جگہ وکٹ کیپر بیٹر  ٹام لیتھم   ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔