35

کیپٹن (ر) صفدر پر بغاوت کے کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا

مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کو اشتعال انگیز تقاریر اور بغاوت کے مقدمے سے بری کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گوجرانوالہ کی عدالت نےکیپٹن (ر) صفدر پر بغاوت کے کیس کی سماعت کے دوران فیصلہ سنایا۔

عدالت نے مقدمے میں ملوث دوسرے ملزم سابق لیگی ایم پی اے عمران خالد بٹ کو بھی بری کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ کیپٹن (ر) صفدر پر مقدمہ 3 اکتوبر 2020ء کو درج کیا گیا تھا، ان پر ایف آئی آر میں اشتعال انگیز تقاریر اور بغاوت کا الزام تھا۔

علاوہ ازیں گوجرانوالہ میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ آج نواز شریف کے اعلامیہ اور ووٹ کو عزت ملی ہے۔

نواز شریف نے ملک کو ایک ڈائریکشن دینے کا ارادہ کرلیا ہے۔سابق وزیر اعظم ووٹ کو عزت دو، آئین اور سویلین کی بالادستی چاہتے ہیں۔