42

پشاور : پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے کیخلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پشاور کے سابق ممبر قومی اسمبلی (ایم این اے) کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تھانہ تہکال میں ایس ڈی او پیسکو  یونیورسٹی ٹاؤن کی مدعیت میں پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں لکھا گیا ہےکہ پیسکو کی جانب سے بجلی چوری کے خلاف  تہکال  اور  محلقہ علاقوں میں کارروائی کی جارہی تھی کہ اس دوران دیکھا گیا کہ پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے کے گھر  سےکنڈے لگا کر بجلی چوری کی جا رہی ہے،  پیسکو حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی کنڈے ہٹا دیے۔

پولیس نے ایف آئی ار درج کرکے ملزم کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔