34

وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری عہدے سے مستعفی

 اسلام آباد: وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر توقیر حسین ورلڈبینک کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر تعینات ہوگئے۔

ورلڈبینک میں تعیناتی کے باعث ڈاکٹر توقیر حسین شاہ نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری کے عہدے سے استعفیٰ دیا اور وزیراعظم آفس کا چارج چھوڑ دیا۔

ڈاکٹر توقیر حسین شاہ رواں ہفتے ورلڈ بینک میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا  عہدہ سنبھالیں گے۔

دوسری جانب کیپٹن ریٹائرڈ محمد خرم آغا کو وزیر اعظم کا پرنسپل سیکریٹری تعینات کردیا گیا ہے۔ پاکستان ایڈمنسٹرٹیو سروس گریڈ 22 کے کیپٹن ریٹائرڈ خرم آغا سیکرٹری مواصلات تعینات تھے۔